(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینی نوجوان پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ غیر قانونی یہودی بستی کے قریب سے گزررہا تھا۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی شہر بیت لحم میں قائم غیر قانونی یہودی بستی جوش عتصيون کے قریب سے گزرنے والے فلسطینی نوجوان پر بلا جواز فائرنگ کرکے زخمی کریا ۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجی پر چاقو سے حملہ کیا تھا جس پر فوجیوں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کیا ۔