(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے غزہ میں کاشتکاروں پر بلا جواز فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مویشی ہلاک اور املاک تباہ ہوگئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
گزشتہ روز علی الصبح صیہونی فوج نے غزہ کے مشرقی سرحدی علاقے خان یونس اور جبالیہ میں کاشتکاری میں مصروف کسانوں پر اچانک بلا جواز فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں کسانوں کے مویشی ہلاک ہوئے جبکہ عارضی آرام گاہ تباہ ہوگئی ، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کاشتکار کام میں مصروف تھے کہ اچانک ہی ان پر فائرنگ کی گئی تاہم اس فائرنگ سے کسی فلسطینی کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے اکثر ہی فلسطینی کسانوں پر بلا جواز فائرنگ کی جان معمول بنا گیا ہے گزشتہ ایک سال میں صیہونی فوج کی کاشتکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو فلسطینی کاشتکار شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ سرحدی علاقوں میں صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی فصلوں پر زہریلی اسپرے بھی معمول ہے جس کے باعث فلسطینیوں کی فصلیں تباہ ہوجاتی ہیں ۔