(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے مسجداقصیٰ پر دھاوابولتے ہوئے قبلہ اول کے ایک محافظ کو بلاجواز گرفتارکرکے مرکز حراست منتقل کردیا ہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق صیہونی پولیس نے اچانک مسجد اقصیٰ پردھاوا بولا اور تمام مسلمان عبادت گزاروں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کی جائے عبادت باب الرحمہ میں موجود مسجد اقصیٰ کے محافظ ایحاب ابو غزالہ کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرکے قریبی حراستی مرکز منتقل کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج نے محافظ ابو غزالہ کو گذشتہ ماہ اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب انہوں نے صیہونی فوج کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے باب الرحمہ پر اسرائیلی چھاپے کی تصاویر بنائیں تھی جس میں صیہونی فوج کو قبلہ اول کی بے حرمتی کرتے اور مسجد اقصیٰ میں لوٹ مارکرتے واضح طورپر دیکھا جاسکتا تھا