(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی چار مزید فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گھروں کو نہیں گرایا گیا تو بھاری جرمانہ ااورقید کی سزا بھگتنی ہوگی۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صیہونی فوج نے اسرائیل بلدیہ کے اہکاروں کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے قصبے رمانہ کے چار فلسطینی باشندوں یوسف اسعد الرفاعی، طارق ربیع عبدالرزاق، ابو حماد اور مصطفیٰ تیسیر ابو حماد کے گھروں پر دھاوا بولا اور ان کے زیرتعمیرمکانات کو فوری مسمار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر 10 روز کے اندر مکانات کو مسمار نہیں کیا گیا تو اسرائیل بلدیہ اس کو مسمار کرے گی اور اس کی مسماری پر آنے والے اخراجات چاروں خاندانوں کو اداکرنا ہوں گے جبکہ ناکامی کی صورت میں قید اور بھاری جرمانے کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ رواں سال صیہونی فوج کی جانب سے یہ 25واں واقعہ ہے جس میں فلسطینی باشندوں کو جبری طورپر اپنے گھروں کو خودمسماری کا حکم دیا گیا ہے ۔