(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے پر فلسطینیوں کی جانب سے پرامن احتجاجی ریلیوں پر صیہونی فوج کے تشدد سے درجنوں غیر ملکی امدادی کارکنان سمیت متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض صیہونی فوج نے مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں واقع کفار قددوم گاؤں میں ہفتہ وار تصفیہ مخالف پرامن مظاہریں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں غیر ملکی کارکنان سمیت متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فورسز نے پر امن مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے اور فائرنگ کی جس ۔
واضح رہے کہ ہر ہفتے جمعہ کے روز فلسطین بھر میں صیہونی ریاست کے ظلم و جبر اور حق واپسی کیلئے مظاہرے کیئے جاتے ہیں جبکہ صیہونی افواج کی جانب سے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے طاقت کا بھرپور استعمال کیا جاتا ہے