(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابص صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں پر زندگی مسلسل تنگ کی جارہی ہے ، فلسطینی آبادی پر غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے سلسلے میں صیہونی حکام فلسطینیوں کے گھروں اور املاک کو بے دردی سے مسمارکرتے جارہے ہیں ۔
قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے جنوب میں واقع الساموا میں خضر الحوامدہ کی ملکیتی رہائشی عمارت کو مسمار کر دیا، مقامی عہدیدار راتب الجبور نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے الساموا قصبے میں مقامی رہائشی عمارت کو مسمار کر کے اسکے رہائشیوں کو بے گھر کر دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران اسرائیل نے غرب اردن میں فلسطینیوں کے 136 مکانات مسمار کیے، القدس میں 48 اور سیکٹر میں 88 مکانات مسمار کیے گئے۔ مسماری کی کارروائیوں کے نتیجے میں صرف سیکٹر سی میں 97 بچوں اور 57 خواتین سمیت 218 فلسطینی بے گھر ہوئے، اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ’بتسلیم’ کے مطابق سنہ 2006ء کے بعد اب تک اسرائیل فلسطینیوں کو 1500 گھروں سے محروم کرچکا ہے جس کے نتیجے میں چھ ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔