(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پرقابص صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپہ ماررکارروائیوں کےد وران متعدد فلسطینی باشندوں کو گھروں سے اغواء کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی پولیس نے صیہونی فوج کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں ضلع العیسویہ سمیت مختلف علاقوں گھر گھر چھاپہ مارکاروائیاں کرتے ہوئے نوعمر وں سمیت متعدد فلسطینی باشندوں کو اغواء کرلیا۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات رکھنےو الے ادارے کی جانب سے ابتدائی معلومات کے مطابق اغواء کنندگان میں انور سامی عبید ، حامد عبید ، محمود زمرود ، محمد خالد ، اسماعیل سنقرط ، مالک الشیخ ، محمد داود کے ناموں سے ہوئی۔تقریبا 5 ماہ سے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے ساتھ واقع العیسویہ پر روزانہ کی بنیاد پر دھاوے بولنا انکے گھروں کو لوٹنا اور فلسطینیوں کو گرفتار کرنا اسرائیلی پولیس کا راوزانہ کا معمول ہے ۔العیسویہ کے خلاف اسرائیلی مہم کا مقصد وہاں موجود لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنانا اور وہاں کے مقامی باشندوں کو مقدس شہر سے باہر نکالنا ہے۔