(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں اور املاک کی مسماری جاری، صیہونی فوج نے بیت المقدس کے شہر جنین میں مزید آٹھ فلسطینی مکانات کوگرانے کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق قاضب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے شہر جنین کے شمالی قصبے برطعمہ پردھاوا بولا اور فلسطینیوں کے آٹھ گھروں سمیت املاک کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے گرانے کا نوٹس دے دیا ۔
قصبے کی کونسل کے ایک رکن توفیق قبھا نے بتایا اسرائیلی فوجیوں کی بھاری نفری نے قصبے پر چھاپہ مارا قابض حکام کی کی طرف سے بغیر اجازت سیکٹر "C” میں تعمیرات مسمار کرنے کا حکم دیا۔اور یہ مکانات اور تنصیبات عبد الرؤف اسعد قبہا ، صالح قبہا ، اسامہ جمیل قبہا ،محمد خضر قبھا اور اسعد قبھا کی ملکیت بتائے جاتے ہیں۔