(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فوج نے فلسطینی شہری کو اس کی ملکیتی زمین کو سرکاری زمین قرار دیتے ہوئے کام سے روک دیا جبکہ اس کے ٹریکٹرکو بھی ضبط کرلیا۔
مقبضہ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی آبادکاری پر نظر رکھنے والی کمیٹی کے رکن حسن بریجیہ نے میڈیا کو بتایا کہ قابض صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے شمالی قصبے الشیوخ میں فلسطینی باشندے حامد العبدہ کو اس کی آبائی زمین کو سرکاری زمین قرار دیتے ہوئے کاشتکار ی سے روک دیا جبکہ اس کے ٹریکٹر کو بھی ضبط کرلیا ۔
حامد العبدہ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ زمین اسکی نجی ملکیت ہے اور اس کے پاس سرکاری دستاویزات موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ میری آبائی زمین ہے اور اس پر صیہونی ریاست کا کوئی اختیارنہیں ہے ، اسرائیلی فوجیوں کا دعویٰ فلسطینیوں پر جاری مظالم کا سلسلہ ہے ۔