(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینیوں کو اپنے کھیتوں میں فصل کی دیکھ بھال اورکاشت کاری کیلئے جانے سے روکنے کیلئے مرکزی سڑک کو لوہے کے گیٹ لگا کر بند کردیا۔
"مقبوضہ بیت المقدس” کے شہر "جنین” کے فلسطینی قصبے "برطعة” میں صیہونی فوج نے فلسطینیوں کی زرعی علاقوں تک جانے والی سڑک پر لوہے کے گیٹ نصب کردیئے جس کا مقصد فلسطینی کسانوں کو ان کی تیار فصل کی دیکھ بال سے روکنا ہے۔
واضح رہے کہ "مقبوضہ بیت المقدس” میں صیہونی فوج نے ہر سڑک پر ایک چیک پوائنٹ بنا یا ہوا ہے جہاں سے گزرہے بغیر کوئی شخص اپنے گھر بھی نہیں جا سکتا اور اب زرعی زمینوں کو تباہ کرنے کیلئے صیہونی فوج نے فلسطینیوں کو ان کے کھیتوں میں جانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے ۔