(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبررساں ادارہ ) قابض صیہونی فوج کی رام اللہ میں گھرگھر تلاشی، روایتی لوٹ مارکے بعد تین فلسطینی نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہررام اللہ کے مغربی گاؤں عین اریک میں گھرگھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا اورروایتی لوٹ مار اور گھروں میں توڑ پھوڑ کے بعد دو نوجوانوں عامر ابو رداہہ اور عباس کو حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع بتایا کہ صیہونی فوج نے انتظامی قید کے تحت دو سال تک صیہونی زندانوں میں قیدکاٹنے والے محمود العاص کوبھی عین قنیہ گاوں میں اسکے گھر سے دوبارہ گرفتارکرلیا۔
مقامی افراد سےحاصل معلومات کے مطابق صیہونی فوج نے گھرگھر تلاشی کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں سمیت گھروں میں موجود کیمروں کوبھی ضبط کرلیا۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز ایک بم حملےمیں ایک اسرائیلی خاتون فوجی ہلاک اور دو زخمی ہونے کے بعد سے رام اللہ کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر صیہونی فوج تعینات ہے ، جگہ جگہ ناکہ بندی اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔