• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

 صیہونی فوج نے دو بچوں سمیت درجن بھر فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا

پیر 07-10-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
 صیہونی فوج نے دو بچوں سمیت درجن بھر فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  صیہونی فوج نے گھر گھر تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ مکینوں کو ذدوکوب کیا اور مختلف علاقوں سے دو بچوں سمیت 12 افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ روز الخلیل کے الفوار پناہ گزین کیمپ، الظاھریہ اور قلقیلیہ سمیت مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا اور روایتی لوٹ مار اورتوڑ پھوڑ کرتے ہوئے مکینوں پر تشدد کیا   اور 2 بچوں سمیت 12 فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کریا۔

قابض فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں  دعویٰ کیا گیا ہے کہ غرب اردن سے گرفتار کیے گئے افراد میں سے بعض  اسرائیل کے خفیہ ادارے’شاباک’ کے اہلکاروں کو مطلوب تھے ، ان پر اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں پر پتھراؤ اور دیگر حملوں کا الزام عاید کیا گیا ہےجبکہ چھاپہ مار کارروائیوں میں اسلحہ قبضے میں لینے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

گرفتار فلسطینیوں کی شناخت ، 12 سالہ احمد ابوزید ، 12 سالہ عثمان بلاوی ، 23 سالہ محمد احمد ، یوسف الاستاذ ، یحییٰ رشید ، علاء عاصم منصور، سامر سعید رضوان اور معاذ اسلام رضوان کے نام سے کی گئی ہے۔

Tags: الخلیلالظاھریہالفوار پناہ گزین کیمپدرجن بھر فلسطینی گرفتارشاباک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.