(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) نہتے فلسطینیوں پر ں صیہونی ریاست کے مظالم جاری ہیں ، صیہونی فوج نے بزرگ فلسطینی خاتون کے واحد ذریعہ معاش زیتون کے باغ کو اجاڑ دیا۔
مقامی ذرائع کے مطاقب قابص صیہونی فوج کی بھاری نفری نے بھاری مشینری کے ساتھ غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم کے جنوبی قصبے الجعبہ کے مقام پر ایک معمر فلسطینی خاتون کے زیتون کے باغ پر حملہ کیا اور باغ میں موجود زیتون کے تمام درختوں کو کاٹ ڈالا اور اس دوران اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا تھا اور کسی فلسطینی کو باغ کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
متاثرہ بزرگ فلسطینی خاتون نے مقامی میڈیا کو اجاڑے گئے باغ کو دیکھاتے ہوئے بتایا کہ خلیہ فروانہ کے مقام پر واقع اس کے مکان میں زیتون کے سیکڑوں پھل دار درخت موجود تھے جو تیاری کے آخری ماراحل میں تھے اس دوران صیہونی فوج نے انھیں تباہ کردیا۔