(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے سلوان قصبے میں غیر قانونی تعمیرات کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک اور فلسطینی کا مکان مسمارکردیا جبکہ بھاری جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز یروشلم میونسپلٹی نے مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے عين الحلوة میں فلسطینی باشندے معتصم العباسی کے مکان کے مکان کو غیر قانونی طور پر تعمیر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے گران کے گھرانے کو باہر نکال دیا اور مکان گرانا شروع کردیا جبکہ کمینوں پر غیر قانونی تعمیر کے الزام میں بھاری جرمانہ بھی عائد کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل معتصم العباسی کو کسی قسم کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا ، صیہونی فوج نے علی الصبح قصبے میں داخل ہوکر داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا جبکہ متعصم العباسی کے گھرکو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا ۔
