(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین کے شہر نابلس میں یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے باغات جلادئے،اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران درجنوں فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ شہر”نابلس” کے جنوبی گاؤں "مادما” میں درجنوں یہودی آبادکاروں نے صیہونی فوج کی نگرانی میں فلسطینیوں کے باغات کو آگ لگائی جس کو بجھانے جانے والے فلسطینیون پرآنسوگیس کے شیل فائر کیئے، صیہونی آبادکاروں کی اشتعال انگیز مجرمانہ اقدامات پر فلسطینی نوجوانوں نے مزاحمت کی اور صیہونی فوج کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوئیں، صیہونی فوج نے مظاہرین کومنتشر کرنےکیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا جس کی زد میں آکردرجنوں فلسطینیوں کو سانس کی تکلیف ہوئی جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ یہودی آبادکاروں کی صیہونی فوج اور پولیس کی نگرانی میں مسلمان آبادیوں میں گھس کراشتعال انگیزسرگرمیوں میں گزشتہ ایک سال سے غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے ، فلسطینیوں کے باغات اورگھروں کر نذرآتش کرنااورمقدس مقامات کی بے حرمتی معمول بن گئی ہے ، فلسطینی اتھارٹی نے یہودی آبادکاروں کی جانب سے اشتعال انگیز اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اقدامات خطے میں مذہبی جنگ کا باعث بنیں گے ۔