(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ( دونوں فلسطینی نوجوانوں کو صیہونی ریاست کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کے جرم میں گرفتارکیا گیا تھا۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجی عدالت نے بیرزیت یونیورسٹی کے دو طلباء اور اسلامک بلاک کے رکن عبدالرحمان حمدان اور باسل فلیان کو مزید سات روز کے لیے بدنام زمانہ صیہونی عقوبت خانے مسکوبیہ میں تحقیقات کیلئے منتقل کردیا ہے ۔
صیہونی فوج نے رام اللہ سے تعلق رکھنے والے طالب علم باسل فلیان اور عبدالرحمان حمدان کو 23 ستمبر 2019ء کو قابض ریاست اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرنے کے جرم میں حراست میں لے لیا تھا۔
اس سے قبل بھی باسل فلیان کو فلسطینیوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کی پاداش میں عباس ملیشیا نے دو ماہ کیلئے قید کی سزا سنائی تھی ۔