(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوجی عدالت نے معروف فلسطینی سیاستدان اور پاپولر فرنٹ برائے آزادیِ فلسطین کی رہنما خالدہ جرار کی انتظامی حراست میں چار ماہ کی توسیع کردی ہے ۔
آج صبح فلسطین پر قابض ریاست اسرائیل نے ایک اور ظالمانہ اقدام کیا ، صیہونی فوجی عدالت نے انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت بغیر کسی جرم کے گرفتار پاپولر فرنٹ برائے آزادیِ فلسطین کی رہنما خالدہ جرار کی جیل میں انتظامی حراست میں چار ماہ کی توسیع کردی ہے ۔خالدہ جرار کو 30 اکتوبر کی رات کو درجن سے زائد گاڑیوں میں موجود صیہونی فوج نے گھر پر چھاپہ مارکر گرفتار کیا تھا۔
واضح رہے کہ خالدہ جرار کو اسرائیلی فوج نے 2015ء اور 2017ء کے دوران بھی حراست میں لیا گیا اور اور انہیں کئی کئی ماہ تک انتظامی قید میں رکھاگیا۔