(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی عدالت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بزرگ فلسطین رہ نما الشیخ راید صلاح کے خلاف فیصلہ 10 فروری 2020ء کو سنایا جائے گا۔
بزرگ فلسطین رہ نما اور اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح کے خلاف قابض ریاست اسرائیل کے خلاف نفرت پراکسانے اور نفرت انگیز تقاریرکے ساتھ دہشت گردی کی حمایت اور کالعدم تنظیم اسلامی تحریک کو چلانے کے الزامات کے تحت مقدمہ اسرائیل کی حیفا میں قائم فوجی عدالت میں چلایا گیا ہے جہاں ان پر عائد الزامات کا فیصلہ آئندہ سال 10فرروی 2020میں سنایا جائے گا۔