(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ فلسطین پر قابض صیہونی ریاست فلسطینیوں کےخلاف بین اقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہورہی ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات رکھنے والے ادارے نے اپنی حالیہ رپورٹ میں اٹھارہ سال سے کم عمر سیکڑوں فلسطینی بچوں کی صیہونی زندانوں میں قید کا انکشاف کیا ہے ، ادارے کا کہنا ہے کہ فلسطین پر قابض ریاست فلسطینیوں کے خلاف بین القوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہورہی ہے ۔
ادارے کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے گزشتہ سال 17 سالہ "نضال عامر” کو گھر سے اغواء کیا اور ایک سال سے وہ انتظامی قید کی غیر قانونی پالیسی کے تحت صیہونی زندانوں میں قید ہے جبکہ صیہونی فوج نے گزشتہ ماہ "حافظ زیود” نامی 14 سالہ بچے کو انتظامی قید کے تحت مجدد جیل میں قید رکھا گیا ہے ۔
ادارے نے صیہونی فوج کی جانب سے نابالغ بچوں کی قید پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکام کم عمر بچوں کو تاعمر خوف میں رکھنے کیلئے بدترین ذہنی اذیتیں دیتے ہیں جسکا بنیادی مقصد بچوں کے ذہنوں میں خوف پیدا کرنا ہے تاکہ وہ آئندہ کبھی مزاحمت کا راستہ اختیار کرنے کی جرات نا کرسکیں