(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی پر قابض صہیونی ریاست کے زندان میں انتظامی حراست کے خلاف مسلسل 67 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر نے مطالبات پورے ہونے پر بھوک ہڑتال ختم کردی ۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی قیدی”سلطان خلف” نےصیہونی حکام کی جانب سے انتظامی قید کی معیاد میں مزید توسیع نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد 67 روزسے جاری بھوک ہڑتال ختم کردی۔
"مقبوضہ بیت المقدس” کے شہر”جنین” کے علاقے "برقین” کے رہائشی سلطان خلف کی قید آئندہ دسمبر میں ختم ہوجائے گی، صہیونی حکام نے طویل ترین بھوک ہڑتال کے بعد انتظامی قید کے تحت قید سلطان خلف کو 15 دسمبر کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔