(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی پر قابض صیہونی ریاست دنیا بھر کی جانب سے مذمت کے باوجودارض فلسطین پر غیر قانونی یہودی بستیاں تعمیر کررہی ہے ، صیہونی ریاست کا غرب اردن میں یہودی آبادکاروں کوبسانے کیلئے 200 مکانات پر مشتمل چھوٹی یہودی بستی تعمیر کرنے کا اعلان ۔
اسرائیلی اخبار ‘یدیعوت احرونوت’ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی بلڈنگ اینڈ پلاننگ کمیٹی نے 15 ستمبر کو’مفوئوت بریحو’ یہودی کالونی کو ایک بڑی کالونی میں تبدیل کرتے ہوئے اس میں دو سو سے زاید نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔
واضح رہے کہ یہودی غیرقانونی بستیوں کے حوالے سے یورپی یونین نے بھی اسرائیل سے مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر لازمی طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یونین کے مطابق ان نئے آباد کاری منصوبوں سے فلسطینیوں کے ساتھ ممکنہ قیام امن کو خطرہ ہے۔