(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کے اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرکی تعداد 10 لاکھ کے قریب ہے، فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار377 ہےجن میں سے410 کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کورونا کے 2026 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق صہیونی ریاست میں کرونا کے متاثرین کی تعداد ایک ملین سے تجاوز کرسکتی ہے جبکہ آکسفرڈ یونیورسٹی کے مطابق اسرائیل کرونا کے اعتبار سے دنیا کا پانچواں ملک بن گیا ہے۔