(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی میونسپل عملے نے ضلع سلوان کے درجنوں مکانات کی تصویریں اتاریں جس سے فلسطینیوں کے درجنوں مکانات کومنہدم کرنے کے اسرائیلی ارادہ ظاہر ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی عہدے دار فخری ابو دیاب نے بتایا کہ گزشتہ روز صیہونی فوج نے اسرائیلی بلدیہ کے نمائدوں کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع البستان ، این لوزہ ، وادی ہیلویہ ، وادی یاسول ، الثوری اور وادی ال ربابہ میں دھاوا بولا اور درجنوں مکانات کی تصویریں اور ان کی پیمائش کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی حکام العیسویہ میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کے مکانات اور املاک کو مسمار کرنے کا ارادہ کرچکے ہیں ۔
فخری ابو دیاب نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف نئی تباہی کی روک تھام کے لئے فوری طور پر اقدامات کریں ،
واضح رہے کہ العیسویہ میں جن علاقوں کی تصاویر اور پیمائش کی گئی ہے وہاں فلسطینی مسلمانوں کی بہت بڑی آبادی رہائش پزیر ہے ۔