(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) "فلسطین” پر قابض ریاست "اسرائیل” کا فلسطینی شناختی کارڈ رکھنے والے دو "اردنی شہریوں” کو بغیر کسی الزام کے انتظامی حراست سے رہاکرنے سے انکار ۔
تفصیلات کے مطابق 20 اگست کو صیہونی فوج نے "ایریز گزرگاہ” کے قریب "شاہ حسین پل” پراردنی شہری 25 سالہ "هبه اللبدی” کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنی والدہ کے ساتھ "مقبوضہ مغربی کنارے” کے شہر "نابلس” میں شادی میں شرکت کے لئے جارہی تھیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ "هبه اللبدی” کو اسرائیلی انٹیلی جنس کی جیلوں میں سخت تفتیش اورجسمانی اذیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ اس کو سونے بھی نہیں دیا جارہا ہے ۔
بغیر کسی جرم کے انتظامی قید میں رکھنے اور سنگین الزامات عائد نہ ہونے کے باوجود ، اسرائیلی انٹیلیجنس نے "هبه اللبدی” کی انتظامی حراست میں 72 گھنٹوں تک توسیع کا حکم دیاہے۔
دوسری جانب ایک اور اردنی شہری "عبدالرحمن مرعی” بھی بغیر کسی جرم کے انتظامی قیدکی پالیسی کے تحت صیہونی زندانوں میں قید ہے۔ 29سالہ عبدالرحمٰن مرعی کو بھی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے مقبوضہ مغربی کنارے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ عبدالرحمٰن مرعی دماغ کے کینسر کا شکار ہیں اور 2010 سے زیر علاج ہیں۔