• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صدی کی ڈیل کو ناکام بنانے کیلئے حماس کے فلسطین اتھارٹی سے پانچ مطالبات

جمعہ 14-02-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صدی کی ڈیل کو ناکام بنانے کیلئے حماس کے فلسطین اتھارٹی سے پانچ مطالبات
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے اب تک صدی کی ڈیل کے حوالے سے اپنے بیانات میں سے کسی پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا، محمود عباس نام نہاد امن منصوبے کے حوالے سے اپنے بیانات کو عملی شکل دیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کیلئے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل پر فلسطین اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے سخت بیانات  اور اس پر عمل درآمد نہیں ہونے پر  اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے ترجمان فوزی برھوم نے محمود عباس پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ  مشرق وسطیٰ کے نام نہاد سازشی امن منصوبے صدی کی ڈیل اور خطے کے حوالے سے اپنے بیانات کو عملی شکل دیں۔

انہوں‌نے صدی کی ڈیل کو نا کام بنانے کیلئے محمود عباس سے پانچ اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عباس اسرائیل کے ساتھ طے پائے تمام معاہدے ختم کردیں، اوسلو معاہدے اور اس کے نتیجے میں کیے گئے اقدامات کو کالعدم قرار دیا جائے، اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون ختم، غرب اردن میں فلسطینیوں کو مزاحمت اور جدو جہد کی مکمل آزادی دی جائے۔فوزی برھوم کا کہنا تھا کہ محمود عباس کو صدی کی ڈیل کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی تزویراتی حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت اور فلسطینی قوم کی طرف سے صدی کی ڈیل کے خلاف مطالبات پرعمل درآمد پر زور دیا۔

Tags: "فلسطین اتھارٹی"ترجمان حماسصدی کی ڈیلفوزی برھومقابض ریاستمحمود عباسنام نہاد امن منصوبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.