(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکا کے نام نہاد امن منصوبے کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، صدی کی ڈیل کے خلاف سوڈان میں بھی مظاہرین سڑکوں پر آگئے ، امریکا اور اسرائیل مخالف نعرے باز ی کی۔
امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے پر عالمی سطح پر سخت رد عمل جاری ہے، سوڈان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت نیشنل کانگرس کی جانب سے جاری بیان میں امریکی منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صریح جانب دارانہ اور فلسطینی قوم کے تاریخی، آئینی اور مسلمہ حقوق کی پامالی کا منصوبہ قرار دیا گیا ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی منصوبے میں صرف اسرائیل کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی اور اس کوشش میں اقوام متحدہ کی قرارداوں، تنازعات کے حل کےحوالے سے بین الاقوامی قوانین اور فلسطینیوں اور اسرائیل کےدرمیان تنازع کے حل کے لیے پیش کردہ دیگر فارمولوں سے انحراف کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سوڈان میں صدی کی ڈیل کے خلاف سیکڑوں افراد امریکی قونصل کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جس میں امریکہ اور اسرائیل مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے جانبدارانہ نام نہاد امن منصوبے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔