(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شرپسند یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں اور املاک پر حملے کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کو نذرآتش کردیا جبکہ گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے توڑدئے، گھروں کی دیواروں پر نفرت انگیزاسلام مخالف نعرے بھی درج کئے ۔
مغربی کنارے کے شمال میں یہودی بستیوں کے معاملے کے ذمے دار غسان دغلس کے مطابق آج جمعہ کی صبح مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس شہر کے جنوب اور مشرق میں واقع تین دیہات "مجدل بنی فاضل” "قبلان” اور "تل ” میں شرپسند یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا ، گھروں کی کھڑکیاں دروزے توڑدئے ، درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا کر تباہ کردیا جبکہ گھروں کی دیواروں پر اسلام مخالف نفرت انگیز نعرے درج کئے۔
غسان دغلس نے مزید بتایا کہ شرپسند یہودی آباد کاروں نے نابلس کے مشرق میں واقع گاؤں "بیت دجن” میں بھی گھر وں پر حملےکئے گاڑیو کو آگ لگا کر وہاں نسل پرستی اور اسلام مخالف عبارتیں لکھیں ۔