(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) درجنوں شرپسندیہودی آبادکاروں کا صیہونی فوج کی نگرانی میں فلسطینی کسانوں پر حملہ صیہونی فوج نے کسانوں کو کھیتوں میں کام کرنے سے روک دیا۔
مقامی ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق آج صبح بیت المقدس کے شہر قلقیلیہ کے قصبے کُفر قدوم میں درجنوں شرپسند یہودی آبادکاروں نے صیہونی فوج کی نگرانی میں فلسطینی کسانوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے کھیتوں میں کام میں مصروف تھے ، شرپسند آبادکاروں نے ذرعی استعمال اور مویشیوں کیلئے بنائے گئے پانی کے ذخیرے کو ضائع کردیا جبکہ کسانوں کو ذدوکوب کیا اس دوران صیہونی فوج شرپسند یہودی آبادکاروں کی حفاظت کرتی رہی اور انھیں کھلی چھوٹ دی گئی کہ وہ فلسطینیوں کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچاسکیں ۔
واضح رہے کہ یہودی شرپسندوں کی جانب سے فلسطینیوں کی جائداد املاک اور جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہیں جبکہ شرپسندیہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور مسلمانوں کے دیگر مقدس مقامات کی بے حرمتی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔