(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شرپسند یہودی آبادکاروں کا اسرائیلی فوج کی نگرانی میں فلسطینی کسانوں پر حملہ ، بڑے پیمانے پر تیار زیتون کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق شرپسند یہودی آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر قلقیلیہ کے مشرقی قصبے کفرقدوم میں صیہونی فوج کی نگرانی میں فلسطینی کاشتکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ زیتون کے باغات میں مصروف تھے ۔
شرپسند یہودی آبادکاروں نے کاشتکاروں پر پتھراؤ کیا جبکہ لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے تشدد کانشانہ بنایا جس کے تنیجے میں پانچ فلسطینی کسان زخمی ہوگئے جبکہ صیہونی فوج نے کاشتکاروں کو زیتون کے باغوں سے بے دخل کرکے تیار زیتون کی بڑی مقدار اپنے قبضے میں لے لی ۔
صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی باشندوں کے باغات اور کھیت غیر قانونی صہیونی بستی کے قریب واقع ہے ، اس لئے ان کو سیکیورٹی خدشات کے باعث یہاں آنے کی اجازت نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ صیہونی ریاست کی جانب سے زیتون کی فصل تیار ہونے کا انتظار کیا جارہا تھا جیسے ہی زیتون کی فصل تیار ہوئی اسرائیل فوج نے اس کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔