(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شرپسند صیہونی پولیس حکام ، فوج اور غیر قانونی آباد کاروں کی جانب سے مسجداقصیٰ پر دھاؤوں اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی پولیس کے "مسجد اقصیٰ” میں جوتوں سمیت داخلے کی ویڈیو میں صیہونی ریاست کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا۔
گزشتہ روز صیہونی پولیس حکام مسجد اقصیٰ کے باب الرحمہ میں جوتوں سمیت داخل ہوئے، سوشل میڈیا پر گردش کرتی صیہونی حکام کے دہشتگردانہ اقدامات کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صیہونی پولیس حکام جوتوں سمیت مقدس مقامات پر دندناتے پھر رہیں ہیں اور مسلمانوں کے مقدس مقام کی کس طرح بے حرمتی کی جارہی ہے۔
فلسطینی وزارت اوقاف کی جانب سے اسرائیلی پولیس کے اس دہشتگردانہ عمل کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں اسرائیلی پولیس ، فوج اور دیگر حکومتی حکام کی سربراہی میں غیر قانونی یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مسجد کے فرنیچر کو بھی ضبط کیا جاچکا ہے