• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

رواں سال،پہلے6 ماہ میں صیہونی درندگی سے84 فلسطینی شہید ہوئے

پیر 01-07-2019
in صیہونیزم
0
رواں سال،پہلے6 ماہ میں صیہونی درندگی سے84 فلسطینی شہید ہوئے
40
SHARES
2
VIEWS

قابض صیہونی افواج کا فلسطینی عوام کے خلاف جاری ریاستی مظالم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔سال کے پہلے چھہ ماہ مکمل ہونے پر شائع ہونے والی رپورٹ میں سال دو ہزار انیس کے پہلے چھے ماہ میں چوراسی فلسطینی شہری صیہونی افواج کی خون آشام درندگی کا نشانہ بن کر شہید ہوئے۔

فلسطین میں شہداء کے متعلق حقائق جمع کرنے والے قومی فورم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں صیہونی کارروائیوں میں کل چوراسی فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ انسٹھ شہدا کا تعلق غزہ سے تھا،جبکہ غرب اردن میں پچیس فلسطینی شہید کیے گئے،ان شہدا میں آٹھ خواتین اور انیس بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال غزہ کی پٹی میں مئی کے مہینے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی عوام پر کیے گئے حملوں میں دو بچے اپنی ماوں کے پیٹ میں شہیدی کیے گئے ان میں سب سے چھوٹا شہید عبداللہ ابو عرار کو4 مئی اور غزہ کی الزیتون کالونی اور ایمن محمود مدھون کو 5 مئی کو بیت لاھیا میں بمباری کے دوران شہید کیا گیا چونکہ دونوں بچے اپنی ماؤں کے بطن میں تھے۔

بمباری میں ان کی مائیں شہید ہوئیں اورساتھ ہی ان کے بچے بھی شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال شہید کیے گئے 12 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ابھی تک اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہیں۔ حالیہ فلسطینی تحریک کے دوران اب تک 266 فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔

Tags: اسرائیلی برببریتصیہونی تشددفلسطینی شہید
Share40TweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.