(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) درجنوں شرپسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے صیہونی فوج اور پولیس کے حفاظتی حصارمیں ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پر دھاوا ، مقدس مقامات کی بےحرمتی کا سلسلہ جاری ۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کو صیہونی فوج اور پولیس کے حفاظتی حصار میں درجنوں شرپسند یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
شرپسند آبادکاروں میں یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت درجنوں آبادکاروشامل تھے جنہوں نے گھنٹوں مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔
یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصیٰ میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔