مقبوضہ بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی مزاحمتی قوتوں بالخصوص القسام بریگیڈ کی جانب سے مالیاتی اور میں ڈیٹجیٹل کرنسی ’’بٹ کوائن‘‘ پر انحصار کرنے کے اعلان سے اسرائیلی ریاست کے حکومتی اور عسکری حلقوں میں شدید تشویش اورخوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے ’’بٹ کوائن‘‘ کرنسی کو تزویراتی مالیاتی حکمت عملی کے طور پر استعمال کرے گا۔
اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ القسام کا بٹ کوائن جسیی ڈیجیٹل کرنسیوں پر انحصاراسرائیلی سیکیورٹی اداروں کے لیے باعث تشویش ہے۔
اسرائیلی اخبار نے لکھا ہے کہ حماس نے اپنے قیام کے بعد اب تک اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ اعصابی جنگ جاری رکھی ہے۔ حماس نے مالیاتی کمی دور کرنے کے لیے ہر ممکن طریقہ اختیار کیا ہے۔ بنکوں کے پیچیدہ ذرائع کو استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اب ڈیجیٹل کرنسیوں کا استعمال حماس کی بدلتی حکمت عملی کی عکاس ہے۔
اسرائیلی اخبار لکھتا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے ٹیکنالوجی کے وسائل کو استعمال کر کے حماس کے مالیاتی سوتے خشک کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے مگر فلسطینی مزاحمتی قوتیں متبادل راستے اختیار کرلیتی ہیں۔
یدیعوت احرونوت نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی حکام کے لیے بٹ کوائن کے فلسطینی مزاحمتی قوتوں تک رسائی روکنا ناممکن ہے۔