• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

جنین شہر میں رات گئے اسرائیلی فوج کا دھاوا،فلسطینی صحافی گرفتار

منگل 06-08-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
جنین شہر میں رات گئے اسرائیلی فوج کا دھاوا،فلسطینی صحافی گرفتار
0
SHARES
1
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق کے لیے بلند کی جانے والی آوازیں  کچلنے کا سلسلہ جاری،گزشتہ رات جنین شہر میں فلسطینی صحافی کے گھر چھاپہ مار  کارروائی کرتے ہوئے صحافی کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نےپیر کو رات گئے جنین کے جنوب میں واقع قصبے برقین پر دھاوا بول دیا اور وہاں کے رہائشی فلسطینی خبر رساں ادارے کے لیے کام کرنے والے صحافی محمد عتیق کے گھر میں گھس  کر انکو گرفتار کرلیا۔گرفتاری کے بعد انکو نامعلوم حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔

محمد عتیق کے والد نے صحافیوں  سے بات کرتے ہوئے ہوئے بتایا کے اسرائیلی فوجیوں نے رات دو بجے اس وقت انکے گھر پر دھاوا بولا جب وہ اور انکے اہل خانہ گہری نیند سو رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ  قابض فوجی  انکے گھر کی کھڑکی توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور چادر اور چار دیواری کا تقدس بر ی طرح پامال کیا۔

صحافی کے والد نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے تمام اہل خانہ کو ایک کمرے میں قید کردیئے اور گھر کی تلاشی کے نام پر سامان کی توڑ پھوڑ کرتے رہے۔بعد ازاں وہ محمد عتیق کو اپنے ہمراہ گرفتار کرکے لے گئے۔

یاد رہے کہ وطن نیوز کے لیے کام کرنے والے مذکورہ صحافی محمد عتیق کو رواں سال میں دوسری دفعہ اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا ہے۔

Tags: جنین سے فلسطینی صحافی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.