(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) جاپان کی حکومت کی جانب سے فلسطین کیلئے 32،764،655 ڈالر کی بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعہ فراہم کی جانے والی نئی مالی امداد کی فراہمی کا اعلان کیا۔
جاپانی حکومت کی جانب سے نئے پیکج میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لئےاقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے توسط سے رقم فراہم کی جائے گی جبکہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یواین ڈی پی ) اور اقوام متحدہ کے بچوں کیلئے فنڈ (نونیسف ) کے ذرئعے پسماندہ طبقات کے فوری تحفظ کے پروگرام کیلئے بھی فنڈز فراہم کیئے جائیں گے ۔
جاپان کی حکومت کی جانب سے عالمی تنظیموں کے توسط سے فلسطینیوںکے لیے 3 کروڑ 27 لاکھ 64 ہزار 655 ڈالر کی مالی امداد کی منظوری دی ہے۔
اس امدادی پیکج میں فلسطینی پناہ گزینوںکے لیے امدادی رقم شامل ہے جو اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا’ کے ذریعے صرف کی جائے گی, اس کے علاوہ یہ بچوںکی بہبود کے عالمی ادارے ‘یونیسیف’ اقوام متحدہ کی بہبود کمیٹی’یو این ویمن فنڈ’ ، یو این ایف پی اے، انسداد منشیات وجرائم کے ذمہ دار ادارے ‘یو این ایم اے ایس’ یو این اوچا اور ریڈ کراس آئی سی آر سی کے ذریعے صرف کی جائے گی۔
اس کے علاوہ امدادی رقم کا کچھ حصہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پروگرام سروسز، یو این او پی ایس، عالمی ادارہ صحت ‘ ڈبلیو ایچ اور یو این ڈی پی کے ذریعے فلسطینیوںکی بہبود پر صرف کی جائے گی۔