(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یہودی دہشتگردآبادکاروں کے دھاووں او رمسجد اقصیٰ کی بے حرمتی میں مزاحمت کرنے والے مسجد اقصیٰ کے محافظ تفتیش کے نام پر صیہونی حراستی مرکز طلب کرلئے گئے ۔
مقامی فلسطینی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق فلسطین پر قابض صیہونی فوج نے یہودی آبادکاردہشتگردوں کے دھاووں اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی میں مزاحمت کرنے والے مسجد اقصیٰ کے محافظ "زهير دميري، وزين الماجد، وحمزة خلف کو تفتیش کے نام پر صیہونی حراستی مرکز طلب کیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان محافظوں کی صیہونی حراستی مرکز میں طلبی گزشتہ روز مسجد اقصیٰ کے باب السلسلہ میں یہودی آباد کار خاتون پر کیے گئے چاقوکے حملے کے تناظر میں عمل میں لائی گئی ہے۔ گزشتہ روز باب السلسلہ میں ایک 13 سالہ فلسطینی لڑکے نے چاقو کے وار کرکے ایک یہودی آباد کار خاتون کو زخمی کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی لڑکے کو حراست میں لے لیا ہے۔