(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترکی صہیونیوں کی غاصب ریاست اسرائیل کو کورونا سے تحفظ کے لئے طبی سامان فراہم کر رہا ہے۔
موصول ہوا نے والی اطلاعات اور جمعرات کو "بلومبرگ” ایجنسی کی شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ، ترکی اسرائیل کوکورونا وائرس سے ذاتی تحفظ کے سازوسامان مہیا کررہا ہے ، جس میں سرجیکل ماسک ، میڈیکل کیٹس اور دستانے شامل ہیں تاکہ اس سے کورونا وائرس کے پھیلنے سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔
اس رپورٹ میں نام کو ظاہر کئے بغیر ایک سینئر ترک عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا کہ، ان کا کہنا تھا کہ انقرہ نے انسانی وجوہات کی بنا پر اسرائیل کو طبی سامان فروخت کرنے پر اتفاق کیا ہے ، تاکہ اسرائیل فلسطینیوں کو بھی اسی طرح کی امداد کی اجازت دے کر ردعمل ظاہر کرے۔
لیکن اسرائیلی اخبار "یدیعوت احرونوت” نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ رپورٹ غلط ہے ، یہ معاہدہ تجارتی ہے نہ کہ انسانی ، اور اس معاہدہ کا فلسطینیوں کی مدد سے کوئی تعلق نہیں ہے
تجزیہ کار کہتے ہیں ترکی نے فلسطینیوں کے نام کو صرف اس لئے شامل کیا ہے تاکہ رائے عامہ کے سامنے اسرائیل کی مدد کے لئے جواز پیش کرسکے ۔
نوٹ ۔اس خبر کو اسرائیل ٹائم ،یدیعوت احرنوت اخبار بلومبرگ اور آرٹی ریشیا میں پڑھی جاسکتی ہے