• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

بد عنوانی کےالزامات ،نیتن یاھو نےچار وزارتیں چھوڑنےکافیصلہ کرلیا

پیر 25-11-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
بد عنوانی کےالزامات ،نیتن یاھو نےچار وزارتیں چھوڑنےکافیصلہ کرلیا
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  اسرائیلی اخبارات نے انکشاف کیا ہےکہ بدعنوانی کے الزامات میں فرد جرم عاید ہونے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے شدید ذہنی دباؤ کے باعث وزارت عظمیٰ کے سوا باقی چار وزارتوں کے قلم دان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عبرانی اخبار ‘ہارٹز’ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نیتن یاھو اس وقت سخت دباؤمیں ہیں اور انہوں نے وزارت عظمیٰ کے سوا باقی چار وزارتوں صحت، رفاہ عامہ، زراعت اور سمندر پار امور کے قلم دان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو نے وزارتوں کے قلم دان چھوڑنے کا فیصلہ سنہ 1993ء کے ‘درعی ۔ بنحاسی’ کیس کی بناء پر کیا ہے۔ اس کیس میں اس وقت کے وزیراعظم اسحاق رابین نے وزیر اریہ درعی اور نائب وزیر رفائل بنحاسی کو فرد جرم عاید ہونے پر عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔

حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے فرد جرم عاید ہونے کے بعد وزارت عظمیٰ سے سبکدوش نہ ہونے اور مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری طرف نیتن یاھو پر وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنے کے لیے بھی مسلسل دبائو ڈالا جا رہا ہے۔حال ہی میں نیتن یاھو پر خیانت اور بدعنوانی کے الزمات میں فرد جرم عاید کی گئی تاہم نیتن یاھو نے الزامات کو بے بنیادی قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف عدالتوں میں سیاسی بنیادوں پر مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں۔

Tags: اسرائیلی وزیراعظمصیہونی ریاستنیتن یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.