• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل کی ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی

جمعہ 01-11-2019
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیل کی ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنا گال طمانچے کیلئے تہران کے آگے کسی صورت نہیں کریں گے ، ایران کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے۔

مقبوضہ فلسطین کے شہر تل ابیب میں فوج کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھوکا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے امریکی ڈرون طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد اپنارد عمل ظاہر نہ کرنے سے ایران بے باک ہوگیا ہے،  ہم اپنا دوسرا گال ایران کے طمانچے کےلیے تہران کے آگے نہیں کریں گے۔

ہم ایران کی طرف سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، ہم ایران پر طاقت کے استعمال سے ایک لمحے کے لیے بھی گریز نہیں کریں گے، جو ملک ہمارے خلاف جارحیت کرے گا اس کا پوری جرات کےساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شام، لبنان، عراق، غزہ  اور یمن کے علاقے اسرائیل کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں مگر اسرائیل ہرسطح پر ملک کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز لبنانی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ اس ڈرون کو طیارہ شکن میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

Tags: اسرائیل کی دھمکیایران پر حملہنیتن یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.