مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاست کی جانب سےغیرقانونی بسائے گئے ایتھوپیا کے سیاہ فام یہودی اور صیہونی پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 100سے زائد پولیس اہلکار اورمتعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔
ایتھوپیا کے سیاہ فام یہودی نے احتجاجی مظاہرے کے دوران صہیونی پولیس پرپتھراو کیاجس پر قابض فوج نے 136 مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے ایک ایتھوپیائی یہودی نوجوان کی ہلاکت کے بعدصہیونی ریاست میں موجود ایتھوپیائی افریقی نسل کے ہزاروں یہودیوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران کئی بڑے شہروں میں ٹائرجلا کرسڑکیں بند کر دیں اور اسرائیلی پولیس کی گشتی پارٹیوں پر پتھراوکیا۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایتھوپیائی نسل کے یہودیوں کی طرف سے یہ سب سے پر تشدد مظاہرہ تھا۔ مظاہرین کے پر تشدد مظاہرے کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو ٹی وی پر ایتھوپیائی یہودی کے قتل پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرین سے منشتر ہونے کی اپیل کرنا پڑی۔