(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ بیت المقدس میں انسانی حقوق کی تنظیم ” ہیومن رائٹس ڈیفینڈرز” (HRD) نے صیہونی فوج کی نگرانی میں یہودی آبادکاروں کی جانب سے تاریخی مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی کرنے پراحتجاجاًاسرائیلی وزیراعظم کے الخلیل کے دورہ پرغم وغصے کااظہار کرتے ہوئے الخلیل کے رہائیشوں سے اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
ایچ آر ڈی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے تاریخی شہر الخلیل کے دورے کا مقصد یہودی آباد کاروں کی حمایت اور یہ تاثر دینا ہے کہ الخلیل یہودیوں کی اکثریت والا شہر ہے ۔
بیان میں الخلیل کے رہائیشوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ الخلیل کو مسترد کرنے اور اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے گھروں کی چھتوں پر فلسطینی جھنڈے لہرائیں اور صیہونی وزیراعظم کو یہ پیغام دیں کے فلسطینی انے حقوق اور اپنی سرزمین سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے