• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

انتخابات میں نیتن یاھو کے ساتھ سیاسی اتحاد نہیں کریں گے : بینی گانٹز

اتوار 07-04-2019
in صیہونیزم
0
انتخابات میں نیتن یاھو کے ساتھ سیاسی اتحاد نہیں کریں گے : بینی گانٹز
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی سیاسی جماعت ’’کحول لوان‘‘ کے سربراہ جنرل بینی گانٹز نے کہا ہے کہ ان کی جماعت 9 اپریل 2019ء کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ سیاسی اتحاد نہیں کرے گی۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ بینی گانٹز نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان خبروں کی سختی سے تردید کی کہ ان کی جماعت نیتن یاھو کے ساتھ انتخابی اتحاد کا ادارہ رکھتی ہے۔ بینی گانٹز نے کہا کہ نیتن یاھو کی جماعت سے انتخابی اتحاد سے متعلق جو چیزیں سامنے آئی ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں بینی گانٹز کا کہنا تھا کہ بنجمن نیتن یاھو کرپشن کیسز کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ سیاسی اتحاد کے قیام کے بارے میں نہیں سوچا جا سکتا۔

عبرانی ٹی وی ’’کے اے این‘‘ کے مطابق نیتن یاھو اور گانٹز نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی کی ہے۔

بینی گانٹز نے نیتن یاھو پر سوشل میڈیا پر ہزاروں جعلی اکاؤنٹس سے اپنی انتخابی مہم چلانے کا الزام عائد کیا جب کہ نیتن یاھو نے ان الزامات کوجھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔

Tags: اتحاداسرائیلاکاؤنٹسالزامانتخاباتانتخابی مہمسربراہسوشلکرپشنمیڈیانیتن یاھووزیراعظم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.