(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکا کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے پر جہاں دنیا بھر میں تنقید کی جارہی ہے وہیں امریکی اراکین کانگریس نے بھی اس منصوبہ کو مشرقی وسطیٰ کے امن کیلئے تباہ کن کہتے ہوئے تاریخ کا المیہ قراردیا ہے۔
امریکی کانگرس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نے ٹرمپ کے نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کے حوالے سے کہا ہے کہ صدر کا ٹرمپ کا منصوبہ مشرق وسطیٰ میں امن کا ضامن نہیں ہو سکتا۔
، سینیٹ میں رکن کانگرس کریس وان ھولن نے کہا کہ صدی کی ڈیل تاریخ کا المیہ ہےصدی کی ڈیل میں تنازع کے اصل فریق فلسطین کو نظر انداز کرنا قابل قبول نہیں ہے ، جب تک فلسطینیوں کو امن عمل میں شامل نہیں کیا جاتا اس وقت تک کوئی بھی امن منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکتا، اس یکطرفہ منصوبے سے مشرقی وسطیٰ میں مزید انتشار پیدا ہوگا ۔
ڈیموکریٹک سینیٹر بیرنی سینڈرز نے امریکی امن منصوبے کو کسی صورت میں قبول نہیں کیا جاسکتا۔ اپنی ایک ٹویٹ میں سینڈر کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے لیے کوئی بھی امن منصوبہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین سے ماورا نہیں ہونا چاہیے۔