• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

امت مسلمہ کی خاموشی، مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعات میں ہوشربااضافہ

ہفتہ 12-10-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے سنگین نتائج ہوں گے، وزارت اوقاف فلسطین
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  شرپسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے مسجداقصیٰ اور دیگر مقدس مقامات کی بےحرمتی  میں ہرشربااضافہ دیکھنے  میں آیا ہے رواں سال تین ہزار چھ سے سے زائد شرپسند یہودی آبادکاروں نے حکومتی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی اسلام مخالف اشتعال انگیز نعرے بازی کی اور سیکڑوں فلسطینیوں کو زدوکوب کیا۔

مسجد اقصیٰ پر یہودی شرپسندوں کے حملوں اور مقدس  مقامات کی بےحرمتی کے حوالے سے اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 7 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ برس 8 اکتوبر کو یوم غفران یعنی عید کپور کے موقع پر 232 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پرمذبہی رسومات کی ادائیگی کےلئے دھاوا بولا جبکہ رواں سال اس موقع پر مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والے آباد کاروں کی تعداد 360 تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں عبرانی سال کے دوران اب تک 1368 یہودی آباد کار مسجد اقصی پردھاوے بول چکے ہیں جبکہ گزشتہ برس اس عرصے میں 1210 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا تھا۔

عبرانی ٹی وی چینل نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں سال ہزاروں کی تعداد میں یہودی مسجد اقصیٰ میں دھاوے بولیں گے۔ رواں سال کے کئی مذہبی تہوار ابھی باقی ہیں جن میں بڑی تعداد میں مسجد اقصیٰ پر دھاووں کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے ایام کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار روزانہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے اور مقدس مقام میں گھس کر تلمودی تلیمات کے مطابق اشتعال انگیز مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔

Tags: شرپسند یہودی آبادکارمسجد اقصی کی بے حرمتیمقدس ماقامت کی بے حرمتییوم کپور
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.