(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل اخبار کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے اسرائیلی وزیردفاع غزہ کے مزاحمت کاروں کےساتھ مذاکرات کیلئے مختلف آپشن موجود ہیں اور انھو ں نے مزاحمت کاروں کےساتھ مذاکرات کا عندیہ دیا ہے ۔
اسرائیل کے معروف اخبار ‘ہاریتز ‘ نے اسرائیلی وزیردفاع نفتالی بینیٹ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ وزیر دفاع فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ قیدیوں کےتبادلے کی ممکنہ ڈیل کے لیے ایک نئی حکمت عملی مرتب کررہے ہیں اور اس کے لیے 2002ء میں منظور کردہ قانون کے تحت غزہ کی سرحد سے گرفتار فلسطینیوں کو قیدیوں کے تبادلے میں شامل کرنا چاہتے ہیں، اس قانون کے تحت اسرائیل غزہ کی سرحد سے گرفتار کئے فلسطینیوں کو غیرقانونی جنگجو قرار دے کرانہیں حراست میں لیے ہوئے ہے۔
اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع چاہتے ہیں کہ اسرائیلی جیلوں میں باقاعدہ سزائیں کاٹنے والے فلسطینیوں کو مزاحمت کاروں سے معاہدے میں رہا کرنے کے بجائے ان فلسطینیوں کو معاہدے میں شامل کیا جائے جو غزہ کی پٹی کی سرحد عبورکرکے دوسری طرف پہنچنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔
اخبار کا مزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے اسرائیل کے پاس قیدیوں کے تبادلے کی حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے بہت سے آپشن موجود ہیں۔