(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتین یاہو کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر برائے مشرقی وسطیٰ جیرڈ کونشر سے بیت المقدس میں ملاقات، صدی کی ڈیل کے اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
اسرائیلی وزیراعظم بیجمن یاہو کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بیجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور میشر برائے مشرقی وسطیٰ جیرڈ کونشر امریکی متنازع ‘ صدی کی ڈیل’ کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں بیت المقدس میں وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں امریکا کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کیلئے خصوصی ایلچی جیسن گرینبلٹ، نمائندہ خصوصی برائے ایران برائن ہوک، اسرائیل میں امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین اور امریکا میں اسرائیلی سفیر رون ڈرمر شریک ہوئے۔
اسرائیل کی جانب سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا تاہم چین کی خبررساں نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں ایک اسرائیلی فوجی افسر کا نام نا ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملاقات میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے امریکی منصوبہ "صدی کی ڈیل” کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ اور حالیہ بحرین میں ہونے والی ناکام اقتصادی کانفرنس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔