• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

اسرائیلی فوج کے مختلف قصبوں پر دھاوے،11 فلسطینی گرفتار

بدھ 07-08-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیلی فوج کے مختلف قصبوں پر دھاوے،11 فلسطینی گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے رات گئےمختلف فلسطینی علاقوں میں کارروائیاں،11 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں منگل کی رات چھاپے مارے جس میں 11 فلسطینی شہریوں کو انکے گھروں سے گرفتار کرلیا گیا۔گرفتاری کے بعد انکو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چار فلسطینیوں کو عاصرہ ایش شمالیہ نامی قصبے سے انکے گھروں پر دھاوا بول کر گرفتار کیا گیا۔مذکورہ افراد میں ایک شخص حال ہی میں اسرائیلی قید سے رہا ہو کر آیا تھا۔

دوسری طرف تلکریم ڈسٹرکٹ میں اسرائیلی فوج نے بالا نامی قصبے میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے  3 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا،عینی شاہدین کے مطابق چھاپے کے وقت اسرائیلی فوج کی بڑی نفری قصبے میں داخل ہوئی اور گلیوں ،گھروں اور چھتوں کو گھیرے میں لے لیا  ،جس سے مقامی لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

بیت المقدس میں قابض فوج نے عظاریہ نامی گاؤں میں کاروائی کرتے ہوئے چار فلسطینی کو گرفتار کرلیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سے اسرائیلی فوج کے چھاپوں میں بہت تیزی آئی ہے اور ایک محتاط اندازے کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں اسرائیلی فوج 450 سے زائد فلسطینیوں کو انکے گھروں سے گرفتار کر چکی ہے۔

Tags: اسرائیلی فوج کے مختلف قصبوں پر دھاوے،11 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.