(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی سنگ دلی اور بربریت سے مسجد اقصی کے محافظ بھی محفوظ نہیں رہے۔مسجد اقصی کے رکھوالے پر بہیمانہ تشدد کر کے شدید زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کے رکھوالے مہند ادریس کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کے محافظ کو مصلیٰ باب رحمت کے قریب اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی ڈیوٹی پرمامور تھا۔ وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینی اور قبلہ اول کے محافظ کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے میں بتائی جا رہی ہے ۔