• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی فوج کا عدنان غیث کے گھر پر دھاوا، صہیونی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں

پیر 22-11-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیلی فوج کا عدنان غیث کے گھر پر دھاوا، صہیونی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  صہیونی فوجیوں کی جانب سے گورنر القدس کے گھر پر دھاوا اور اہلخانہ کو تشدد کانشانہ بنانے کے خلاف فلسطینیوں نے احتجاج کیا ، مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے قابض فوجیوں نے طاقت کا بھرپور استعمال کیا  جس کےباعث جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

مقامی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق آج صبح قابض صہیونی فوج کے "یمان یونٹ” کے اہلکاروں نےسلوان ضلع میں واقع  مقبوضہ بیت المقدس کے مسلمان گورنر  عدنان غیث کے گھر پر دھاوا بولا اور اہلخانہ کو تشدد کانشانہ بنایا ، اسرائیلی فوج کے چھاپے  کے وقت گورنر عدنان غیث اپنے گھر پر موجود نہیں تھے ، اسرائیلی فورسز نے ان کے اہلخانہ کو زدوکوب کرتے ہوئے اہلخانہ سے چار افراد کو گرفتار کرلیا جس کے بعد فلسطینی شہریوں نے صہیونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے طاقت کا بھرپور استعمال کیا اور ربڑ کی گولیوں سمیت آنسو گیس کے شیل فائر کئے  ، فلسطینی نوجوانوں  نے قابض فوجیوں پر پیٹرول سے بنے بم پھینکے اور پتھراؤکیا ، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس جھڑپ میں 14 فلسطینیوں کے زخمی ہونے جبکہ دو اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

Tags: اسرائیلجھڑپیںصہیونی ریاستعدنان غیث
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.