(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے 80 فلسطینیوں کو غیرقانونی طورپر اسرائیل میں داخل ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے، 10 فلسطینیوں کو صیہونی فوجیوں نے گولیاں مارکرزخمی بھی کیا۔
اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن سے تعلق رکھنے والے 80فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئےفلسطینی روزگار کی تلاش میں آئے تھےمگرانہوں نے ان علاقوں میں داخل ہونے والوں فلسطینیوں کے پاس کسی قسم کا اجازت نامہ نہیں تھا۔
صہیونی فوج اور پولیس کا کہنا ہے کہ سنہ 1948ء کے علاقوں میں داخلے کے لیے فلسطینیوں کے پاس کسی قسم کا قانونی اجازت نامہ نہیں تھا۔
واضح رہے کہ کسی بھی فلسطینی کو دیوار علیحدگی کے قریب تک جانے کی اجازت نہیں ہے صیہونی فوج دیوار علیحدگی کے پاس آنے والے کسی بھی فلسطینی کو بے دریغ گولیا ں مار دیتے ہے اور اس کے لئے انھیں کسی کو جواب دہ بھی نہیں ہونا پڑتا ہے ، گزشتہ ماہ صیہونی فوج نے دیوار علیحدگی کے قریب کام کرنے والے دو مزدوروں کو گولیاں مارکرشدید زخمی کردیا تھا اور اپنے بیان میں انھیں دراندازی کرنے والا بتایا گیا تھا ۔